بنی گالہ تاز ہ صورتحال ، باہر ورکرزڈنڈے کھارہے ہیں ،لیڈرزگھرکے اندرکھاناکھارہے ہیں 

28  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں بنی گالہ کے اطراف صورتحال کشیدہ رہی، پولیس نےعمران خان کی رہائش گاہ کے باہرپی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج کیاجبکہ متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیاجب ورکرز باہرڈنڈے کھارہے تھے توپی ٹی آئی کی لیڈرشپ اندرکھانے کھارہی تھی ۔جمعہ کے روزپولیس نے کئی مرتبہ کارکنوں پرلاٹھی چارج کیااورمتعدد کارکنوں کوگرفتارکرلیاجبکہ ان کارکنوںکاساتھ دینے کےلئے کوئی بھی تحریک انصاف کارہنمابنی گالہ سے باہرنہیں نکلا۔

جبکہ دوسری طرف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سارادن دوشہروں کی پولیس کوچکمادے کرکمیٹی چوک میں اپنے ورکروں کے پاس پہنچ گئے لیکن تحریک انصاف کے رہنمابنی گالہ کے بیئرئرزتک بھی نہ آسکے صرف عمران خان پریس کانفرنس کےلئےبنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ سے باہرآئے توایک درجن سے زائد تحریک انصاف کےرہنماان کے ہمراہ تھے جوعمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد وہ بھی واپس بنی گالہ میں عمران خان کے گھرچلے گئے ۔اس وقت بھی پولیس کارکنوں کی گرفتاریاں اورڈنڈے برسانے میں مصروف ہے لیکن کسی بھی تحریک انصاف کے رہنمانے ان کاساتھ دینے کےلئے باہرآنامناسب نہیں سمجھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…