راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں پولیس کی گیس شیلنگ کی وجہ سے لیاقت باغ سے ملحقہ تین دن کابچہ جان کی بازی ہار گیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں پولیس کی گیس شیلنگ کی وجہ سے لیاقت باغ سے ملحقہ تین دن کابچہ جان کی بازی ہار گیا۔جس خاندان کایہ بچہ تھااس کاگھرلیاقت باغ کے علاقے میں تھاکہ پولیس کی شلینگ کی وجہ سے رہائشی علاقوں میں گیس ہی گیس ہوگئی جس کی وجہ سے ایک تین دن کابچے کوسانس کی تکلیف ہوئی تواس کے والدین بچے کوقریبی ہسپتال بے نظیربھٹوہسپتال میں لایاگیاجہاں پروہ دم توڑگیا۔ہسپتال کے ڈاکٹرحافظ بلال نے تصدیق کی کہ بچے کی ہلاکت گیس شلینگ کی وجہ سے ہوئی ہے ۔