اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انکشاف کیاہے کہ پولیس نے بنی گالہ میں آنے والا کھانا بھی روک لیاہے ۔عمران خا ن نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران یہ انکشاف بھی کیاکہ پولیس نے بنی گالہ میں آنے والا کھانا بھی روک لیاہے
۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے عدالت کے فیصلے کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ہیں ،اسلام آباد میں سکول اوررالپنڈی کی اور میٹرو بند کر دی ہے،یہ لوگ کبھی قانون پر نہیں چلے،سپریم کورٹ پر حملہ بھی کیاہے۔عمران خان کا کہناتھا کہ بنی گالہ میں کھانا آنا تھا وہ بھی روک دیاگیاہے ہے ۔عمران خان نے کہا کہ عدالت بتائے کہ سارے قانون ہمارے لیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو بتانا چاہتاہوں کہ غیر قانونی احکامات نہ مانیں۔عمران خان کا کہناتھا کہ وہ پہلی تاریخ کو سپریم کورٹ جار ہے ہیں بلکہ میرے وکلاءجہاں کہیں گے میں جاؤں گا ۔ایک نجی ٹی وی نے بھی بتایاکہ بنی گالہ میں جانے والاکھاناپولیس والوں نے اپنے قبضے میں لے رکھاہے ۔کھاناجس گاڑی میں لے جایاجارہاتھاتواس گاڑی کے ڈرائیوکوبھی گرفتارکرلیاہے جبکہ پولیس والوں نے کھاناخود ہی کھاناشروع کردیا۔
khnelajan by siasatpk
حکومت اس حد تک جائے گی،عمران خان ششدر،بنی گالا میں وہ کام ہوگیا جس کا کسی نے سوچا تک نہ تھا
28
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں