اسلام آباد(ایکسکلوژورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دھماکے دار اعلان کر دیا۔ تفصیل کے مطابق بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو خوف ہے، وہ خوفزدہ ہے اور اس نے ہمارے کارکنوں کو گرفتار کروا دیا ہے۔ ہمارے کارکنوں کے ساتھ انتہائی بیہمانہ سلوک کیا گیا۔ ہمارا کھانا تک بند کر دیا گیا ہے۔ ہمارے کارکن پہاڑوں کی چوٹیاں کراس کرکے بنی گالہ پہنچے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ 2نومبر کو دما دم مست قلندر ہوگا اور نواز شریف بچ نہیں سکے گا۔ عمران خان نے پنجاب پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے تو چلے جانا ہے آپ لوگ ان کا ناجائز حکم نہ مانیں۔ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یکم نومبر کو سپریم کورٹ ضرور جاؤں گا۔ ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومت نے راولپنڈی ، اسلام آباد کو بند کر دیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف بتائیں مجھے کس قانون کے تحت نظر بند کر دیا گیا؟کس قانون کے تحت کنٹینرز لگے اور میٹرو بس کو بند کر دیا گیا۔