منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کےرہنما کو عمر قید کی سزا، پھر کیا ہوا ؟ بڑی خبر آگئی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے قتل کے مقدمہ میں سزا یافتہ (ن) لیگی ایم این ایعابد رضا کی ترکی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں ایئرپورٹ پر روک لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ لیگی ایم این اے عابد رضا لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے استنبول جا رہے تھے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے انہیں روک لیا اور تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ کے بعد حکام نے انہیں واپس بھیج دیا۔واضح رہے کہ 2 روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے قتل کے الزام میں لیگی ایم این اے عابد رضا کو 6 افراد کے قتل پر عمرقید کی سزا سنائی تھی، فیصلے کے بعد مجرم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا تھا۔ 1998 میں گجرات میں 6 افراد کے قتل کا الزام مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد رضا پر لگا تھا اور 2003 میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں سزائے موت کا حکم سنایا تھا لیکن مدعی مقدمہ سے صلح کے بعد عدالت کو ضمانت منظور کرنا پڑی۔سپریم کورٹ نے عابد رضا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے بریت کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کو کیس کا فیصلہ سنانے کا حکم دیا۔ عدالت عظمی نے نقطہ اٹھایا کہ جس مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہوں اس میں مدعی کی صلح کے باوجود ملزم کی بریت ممکن نہیں ہوتی۔ دوسری جانب عابد رضا کی رکنیت قومی اسمبلی بھی عدالت میں چیلنج ہے، 2013 کے عام انتخابات میں عابد رضا مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر این اے 107 گجرات سے کامیاب قرار پائے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…