جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

تین اعلی افسران معطل ،تحقیقات فوج کے حوالے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آئی این پی )وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کی ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں سیکورٹی غفلت کامرتکب پائے جانے پر کمانڈنٹ (ڈی آئی جی ) پی ٹی سی کیپٹن (ر) طاہر نوید ، ڈپٹی کمانڈنٹ پی ٹی سی (ایس ایس پی) یامین خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پی ٹی سی محمد اجمل کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ مزید کاروائی جاری رہے گی، غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف فوری کاروائی کا مقصد آئندہ اسے واقعات کی روک تھام ہے اور آئندہ کوئی بھی افسر یا اہلکار کوتاہی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف بھی کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کی جانب سے پی ٹی سی کے سانحہ کی ہائی کورٹ کے جج کے ذریعے جوڈیشل انکوائری کے لیے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کو درخواست بھی کر دی گئی ہے، جو ڈیشل کمیشن تمام واقعہ کی چھان بین ، ذمہ داروں کا تعین اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات پیش کرے گا۔جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے بریگیڈئیر بلال علی کی سربراہی میں سانحہ پی ٹی سی کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ جے آئی ٹی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن اعتزاز گورایہ ، ایف سی اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہونگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…