’’اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے‘‘، نیاز ی صاحب پر کڑی تنقید

27  اکتوبر‬‮  2016

لاہور( این این آئی) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہو ر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ’’پرامن پاکستان، خوشحال پاکستان ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے دوران پرجوش انداز میں خطاب کیا اور اسلام آباد بند کرنے کے اعلان پر نیازی صاحب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان کے اندر سے ترقی اور خوشحالی کے خلاف سازشیں ہوں گی تو اس پر سب سے زیادہ خوش مودی ہو گا-اس موقع پر انہوںنے شعر کا یہ مصرعہ پڑھا:’’اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ایک لیڈرکا کام عوام کی رہنمائی کرنا ہوتا ہے نہ کہ انہیں گمراہ کرنا- افسوس کی بات ہے کہ نیازی صاحب نے دروغ گوئی اور جھوٹ کے بے بنیاد الزامات لگا ئے ہیں – پتا نہیں انہوں نے لیڈری کہاں سے سیکھی ہے – وزیر اعلی نے ایک موقع پر عمران خان کو ’’براؤن صاحب‘‘ کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ انہیں تو اپنے صوبے کے پی کے کا علم نہیں کہ وہاں لوگ برف پوش پہاڑوں پر زندگی کیسے بسر کرتے ہیں – وزیراعلی نے کہا کہ پاکستان بند کرانے کا ناپاک منصوبہ وہی ہے جو ہماری مشرقی سرحد کے پار پاکستان کے ازلی دشمن کا ہے اور یہ لوگ پاکستان کے دشمن کے خوابوں کی تکمیل چاہتے ہیں اور اس سے بڑھا کوئی ظلم نہیں ہو سکتا – اس موقع پر وزیر اعلی نے ہال میں موجود ایک سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے شخص کو دیکھ کر کہا کہ سرحد پار کے حوالے سے میں نے یہ بات سرداروں کے بارے نہیں کی بلکہ غیر سرداروں کے بارے میں کی ہے – ہماری سرداروں سے بڑی دوستی ہے جس پر ہال میں موجود سب لوگ مسکرا دیئے-وزیر اعلی نے کہا کہ مسائل جتنے بھی بڑے کیوں نہ ہوںاگر عزم ، جذبہ اور قوت ارادی مضبوط ہو تو سمندر یا پہاڑ بھی ان کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتے-اس موقع پر انہوں نے یہ شعر پڑھا:ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز۔ وزیر اعلی کے پرجوش خطاب پر ہال میں موجود شرکاء نے کئی بار’’ قدم بڑھاؤ شہباز شریف …ہم تمہارے ساتھ ہیں ‘‘ کے نعرے لگائے-سیمینار کے دوران تاجر و صنعتکار روں کے نمائندوں نے موجودہ حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے اعلان سے مکمل لا تعلقی کا اظہار کیا-تاجر رہنما نعیم میر نے کہا کہ پاکستان کے تاجر آپ سے اس لئے محبت کرتے ہیں کہ آپ پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور نیک نیتی سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں – پنجاب یونیورسٹی میں سی پیک سٹڈی گروپ کے کنوینر ڈاکٹر حافظ ظفر نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی اہمیت اور پاکستان کی معیشت پر اس کے مثبت اثرات کے حوالے سے جامع بریفنگ دی اور بتایا کہ ایک سیمینار کے دوران مجھے ایک غیرملکی شخص نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل مشکل لگتی ہے لیکن ایک شخصیت شہبازشریف پاکستان میں ہے جو سی پیک کو مکمل کرانے کی اہلیت اور صلاحیت رکھتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…