پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادلاک ڈائون ،تحریک انصاف نے نئی تاریخ دیکرپھرسب کوحیران کردیا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوررکن خیبرپختونخوااسمبلی شوکت یوسف زئی نے کہاہے کہ اگر ضرورت پڑی تو کل ہی اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کر دیں گے۔ ایک نجی ٹی و ی سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی رکن اسمبلی شوکت یوسفزئی نے کہاکہ اسلام آباد میں کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اس موقع پرشوکت یوسفزئی نے اعلان کیا کہ کل پشاور میں احتجاجی یوتھ کنوینشن کا انعقاد کریں گے۔ اور اگر ضرورت پڑی تو کل ہی اسلام آباد کی جانب مارچ کا آغاز کر دیں گے۔ کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ادھرخیبرپختونخوامیں بھی عمران خان کے اعلان کے بعد ہرشہرمیں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں