اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ جوکہ اس وقت نامعلوم جگہ پرہیں اوروہاں سے پارٹی رہنمائوں اورکارکنوں کوہدایات جاری کررہے ہیں ۔نامعلوم جگہ سے عمران خان نے اسلام آباد یوتھ کنونشن پر پولیس کے دھاوے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی، کہتے ہیں ایسے اقدامات سے حکومت کا وقت مزید کم ہورہا ہے، ابھی بھی وقت ہے حکومت اپنا قبلہ درست کرلے۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی یوتھ کنونشن پر پولیس دھاوے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پرامن احتجاج پر ایسا دھاوا قابل قبول نہیں، ابھی بھی وقت ہے حکومت اپنا قبلہ درست کرلے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے حکومت کا وقت اور کم ہورہا ہے، ہمیں روکنے کی کوشش نہ کی جائے۔ان کاکہناتھاکہ حکومت کاآخری وقت آگیاہے ۔ادھرحکومت کے ایک اعلی افسرنے آئی جی پولیس پربرہمی کااظہارکیاہے کہ عمران خان کوگرفتارکیوں نہیں کیاجاتاجس پرجواب دیاگیاکہ عمران خان کی لوکیشن ٹریس کرنے کی کوشش کررہے ہیں