اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو 82 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری دی ہے۔ 82 ہزار اساتذہ صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں تعینات کیے جائیں گے۔ اساتذہ کی بھرتی گریڈ 9، 14 اور 16 میں کی جائے گی۔ اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے این ٹی ایس کا امتحان پاس کرنا لازمی ہوگا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے کام بھی شروع کردی۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ کئی ہفتے سے ورکنگ باونڈر ی اور لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے جن میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی شہری زخمی ہوئے ہیں۔جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بھارتی فورسز کی جانب سے 25اور26اکتوبرکو ورکنگ باونڈر ی کے چپراڑ اورہرپال سیکٹر جبکہ لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اورجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے۔بھمبر سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے 2شہری شہید جبکہ 9زخمی ہوئے ہیں۔
شہباز شریف نے 82ہزار نئی سرکاری ملازمتوں کا اعلان کر دیا، کس محکمے میں بھرتیاں کی جائیں گی ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
اسلام آباد ؛شاہین چوک پر فائرنگ، بیچ بچاؤ کرانے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن شہید
-
صرف سرکاری ریٹ پر زمین کا معاوضہ مقرر نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین مبینہ اغواء ، زیادتی کیس کو لاہور پولیس دیکھےگی یا سی سی ڈی ؟ ڈی آئی جی آپریشنز نے...
-
سعودی عرب میں15ہزار 591 غیر قانونی تارکین گرفتار



















































