اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت نے تحر یک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔لاہور میں تحر یک انصاف کے راہنما عبدالعلیم خان کے لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقعہ دفتر اور گھر کو بھی پولیس نے گھیرے میں لے لیاہے ۔اس حوالے سے ملازم سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔پوچھ گچھ کے دوران علیم خان گھر پر موجود نہیں تھے پولیس کی جانب سے یہ کارروائی دو نومبر کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبر کے دھرنے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے پولیس کوصورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا حکم دیدیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق وزیرداخلہ چودھری نثارکی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبرکو ہونے والے دھرنے پرسیکیورٹی پلان کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں راولپنڈی اوراسلام آباد کے پولیس حکام نے شرکت کی ٗ دھرنے اور شہر کو بند کر نے سے روکنے کی حکمت عملی پرغور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پولیس اہلکاروں کو صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کاحکم دیدیا گیا۔