اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے 2نومبر کے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج اور دھرنے میں شرکت کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا ایک 25رکنی قافلہ لاہور سے پیدل اسلام آباد کے لئے رونہ ہوگیا۔ صبح10بجے پی ٹی آئی کے دفترسے چلنے والا یہ قافلہ دوپہر12بجے تک شاہدرہ کے مقام پر پہنچ گیا تھا۔ قافلے کی قیادت پی ٹی آئی کے رہنما اعجازچوہدری کررہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد مارچ کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا پیدل قافلہ داتا دربار سے روانہ ہو گیا ۔ احتساب مارچ کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کی قیادت میں 25کارکنوں پر مشتمل پیدل قافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلے میں شامل کارکنوں نے جوگر پہن رکھے ہیں اور اپنے ساتھ پانی اور کھانے پینے کا سامان باندھ کھا ہے جبکہ کپڑے بھی موجود ہیں ۔ پیدل قافلہ اپنا پہلا پڑاؤ شاہدرہ موڑ پر کریگا اور پھر مریدکے میں مزید کارکن قافلے کو جوائن کریں گے ۔ اس کے بعد قافلہ کامونکی میں رکے گا جہاں سے کارکنوں کا ایک اور قافلہ اس میں شامل ہو گا اور اسلام آباد پہنچے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کا پہلا قافلہ اسلام آباد کیلئے پیدل روانہ ہو گیا ، قیادت کو ن کر رہا ہے ؟
27
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں