اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر ہر کسی کا اپنا امپائر ہے۔ شاہ محمود قریشی جس لالچ میں پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے وہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ شاہ محمود کی حیثیت کا سیاسی مقام دو نمبر کا اور ہمیشہ دو نمبر رہیں گے۔ بدھ کواپنے ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پہچان ہی پردہ نشین امپائر ہیں۔ پی ٹی آئی کا ہر لیڈر اپنے اپنے امپائر کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ جب امپائر نے اشارہ کیا تو عمران خان کو سفر کرنے کے لئے جہاز بھی نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی آج جو مخالفین کے لئے زبان استعمال کر رہے ہیں وہی زبان کل عمران خان کے خلاف استعمال کریں گے کیونکہ اس سیاسی خانہ بدوش کی نہ اپنی سوچ ہے اور نہ ہی سمت۔ امپائر جو بھی لائن دے دیتا ہے موصوف چل پڑتا ہے۔(رڈ)