اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ق لیگ کے دور حکومت میں آئی ٹی ٹاور کا ٹھیکہ سرکاری چینی کمپنی نے میرٹ پر حاصل کیا، شہباز شریف نے پہلے کام روکا پھر معافی مانگی۔ چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ سرکاری چائنیز کنسٹرکشن کمپنی نے انٹرنیشنل ٹینڈرنگ میں ٹھیکہ حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پہلے اس کمپنی کا کام روکا پھر معافی مانگی اور کام روکنے پر تیس کروڑ روپے ہرجانہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہرجانے کی یہ رقم شہباز شریف کی جیب سے وصول کرنی چاہئے۔چوہدر ی پرویزالہی نے کہاکہ احتساب سب کاہوناچاہیے ۔