جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’کپتان ‘‘ نے اہم سیاسی جماعت کے سربراہ کویہودیوں کاایجنٹ قراردیدیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اوروزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدرنے کہاہے کہ دھرنے والوں کا اصل نشانہ نواز شریف نہیں گوادر بندرگاہ ہے، یہودیوں کے ایجنٹ نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے، ایک پائی کرپشن ثابت ہوجائے تو سزا بھگتنے کیلئے تیار ہوں۔اسلام آبادمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) محمد صفدر نے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ قرار دے دیا،انہوں نے کہا کہ احتجاج کا اصل نشانہ نواز شریف نہیں گوادر بندرگاہ ہے، یہ لوگ نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے، نواز شریف 2018ء تک وزیراعظم رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر ایک پائی کرپشن ثابت ہو تو سزا بھگتنے کو تیار ہیں، لوگوں کی ماؤں بیٹیوں کے نام عزت سے لینا چاہئیں، ان کی بھی ایک بیٹی ہے جو پاکستان آسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…