اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت چیئرمین عمران خان سمیت کسی بھی پاٹی رہنما کیخلاف سیاسی بنیادوں پر درج کرائے گئے مقدمات میں ضمانت حاصل نہیں کرے گی۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے وکلاء سے خطاب سے قبل تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ حکومت اتنے بڑے لیڈر کو دہشت گرد قرار دے رہی ہے ٗنعیم الحق نے کہا کہ عمران خان پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) حملہ کیس میں ملوث نہیں ہیں اور نہ ہی سیاسی بنیادوں پر دج کرائے گئے مقدمات میں ضمانت حاصل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بے شک حکومت اپنا یہ شوق بھی پورا کرلے لیکن اگر حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس کا سخت ردعمل آئے گا۔نعیم الحق نے کہا کہ ہم تھانہ سیکریٹریٹ میں درج دہشت گردی کے 4 مقدمات میں ضمانت نہیں کرائیں گئے، اگر عدالت نے عمران خان کو اشتہاری قرار دیا ہے تو عدالت اپنی کارروائی کرے، ہم نے ضمانت نہیں کرانی۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمو قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے مقدمات میں ضمانت کرانے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔