منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کادھرنا،جماعت اسلامی کیا کرے گی ؟اعلان کردیاگیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قو م کو بتایا جائے کہ اب تک کتنا قرض لیا اور کہاں کہاں خرچ کیا ،قوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی کی ہتھکڑیاں پہنانے والے وزیر خزانہ چاہتے ہیں کہ انہیں تمغہ حسن کارکردگی دیا جائے ،ڈرگ مافیا،شوگر مافیا اور بڑے بڑے سمگلروں نے سیاسی پارٹیوں میں پناہ لے رکھی ہے لیکن نام نہاد سیاسی جماعتیں اپنی بادشاہت قائم رکھنے کیلئے مجرموں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہیں ،کوئٹہ میں ابھی پہلے سانحہ کا غم تازہ تھا کہ دوسرا سانحہ ہوگیا جس پر پوری قوم غمزدہ ہے، پے درپے دہشت گردی کے واقعات سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکمران عوام کو جان و مال کا تحفظ نہیں دے سکتے ،عوام کی نیندیں اڑ گئی ہیں اور حکمران اپنی اور اپنی اولادوں کی سیکورٹی پر قومی خزانے سے سالانہ اربوں روپے خرچ کرتے ہیں ،ہم قوم کو ایسے حکمران دینا چاہتے ہیں جن کی موجودگی میں عوام سکھ کا سانس لے سکیں اور چین کی نیند سو سکیں،جماعت اسلامی پنجاب کا اجتماع ارکان اور 30اکتوبر کو کرپشن مٹاؤ پاکستان بچاؤ مارچ ملک و قوم کی آئندہ سمت متعین کرے گا،تحریک انصاف نے پارٹی سطح پر فیصلہ کر کے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے، دعوت آئی تو شرکت کا سوچا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت روڈ گراؤنڈ میں پنجاب کے اجتماع ارکان کی تیاریوں کے سلسلہ میں ہونے والے جائزہ اجلاس کے بعد امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ،سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم ،ذکر اللہ مجاہد اور انتظامی کمیٹیوں کے ناظمین کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ناظم اجتماع ذکر اللہ مجاہد نے اجتماع کی تیاریوں کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی لٹیروں سے قوم کو نجات دلانے کیلئے آخری حد تک جائے گی ہم قوم سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ ان زہریلے سانپوں اور بچھوؤں کے چنگل سے نکلیں جن کی وجہ سے قوم کے 70سال ضائع ہوگئے ہیں اور ملک آگے جانے کی بجائے پیچھے جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک پر وہی لوگ مسلط ہیں جن سے آزادی حاصل کرنے کیلئے ہمارے بڑوں نے تاریخ انسانی کی عظیم ترین قربانیاں دی اور انگریز کے خلاف جنگ آزادی لڑی تھی ۔اقتدار پر مسلط بدقماش اور کرپٹ مافیا کے بڑوں نے انگریز سے وفاداری اور قوم سے غداری کے عوض جاگیریں حاصل کیں ،آج ان کی اولاد ملک پر مسلط ہے جسے قومی دولت لوٹ کر اپنی جیبیں بھرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ظالم اور مظلوم دو پارٹیاں ہیں ظالم متحد اور منظم ہیں اور مظلوم منتشر ہیں جب تک مظلوم اپنے حقوق کے لئے ان ظالموں کے خلاف متحد ہوکر منظم جدوجہد نہیں کریں گے ان لٹیروں سے جان نہیں چھوٹے گی ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی جمہوری اور پروگریسو جماعت ہے اور یہی جماعت قوم کو متحد کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم ملک میں افراد کی بجائے آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ۔کرپٹ حکمران ٹولے کی موجودگی میں ملک کا مستقبل غیر محفوظ ہے ۔ہم ملک میں بے لاگ احتساب کا نظام چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں ۔قوم چاہتی ہے کہ آزاد اور خود مختار کمیشن بنے جو لٹیروں کا احتساب کرے ،انہیں سزائیں دے اور قومی دولت لوٹنے والوں کے پاسپورٹ اور جائیدادیں ضبط کرکے انہیں اڈیالہ جیل میں بند کرے ۔انہوں نے کہا کہ لٹیرے حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں کسی کو نہ چھوڑا جائے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ برطانیہ اور فرانس کی طرح پاکستان میں بھی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ کی مدت چار سال کردی جائے تاکہ نااہل حکمرانوں سے جلد چھٹکارا ملنے کی راہ ہموار ہو،ڈلیور کرنے والی حکومت کیلئے چار سال کی مدت بھی بہت ہے اور قومی خزانہ لوٹ کر تجوریاں بھرنے والے ساری عمر بھی اقتدار میں رہیں تو ان کی ہوس ختم نہیں ہوتی ۔انہوں نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ پانامہ لیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا کہ پنجاب کے ارکان جماعت کا یہ اجتماع نہ صرف ملک کے اسلامی تشخص کا دفاع کرے گا بلکہ قوم کو آئندہ کا لائحہ عمل دے گا اور ملک کے روشن مستقبل کی راہ متعین کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ 30اکتوبر کو کرپشن مٹاؤ پاکستان بچاؤ مارچ میں لاہورسمیت پنجاب کے لاکھوں عوام شرکت کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پارٹی سطح پر فیصلہ کر کے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے، دعوت آئی تو شرکت کا سوچا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…