اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی وزیر بہبود آبادی ممتاز جاکھرانی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہاتھ میں وزیر اعظم بننے کی لکیر نہیں ،2018کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سول اسپتال مکلی کے وارڈ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر بھبود آبادی ممتاز جکھرانی نے اچانک سول اسپتال مکلی کا دورہ کیا اور تمام وارڈز کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سن2018میں پیپلز پارٹی پورے ملک میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی اور بلاول بھٹو ملک کے وزیر اعظم بنیں گے کیونکہ پیپلز پارٹی غریبوں مزدروں کی پارٹی ہے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر پیپلز پارٹی کے ساتھ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پیش گوئی کرتاہوں کہ عمران خان کے ہاتھ میں وزیر اعظم بننے کی کوئی لکیر نہیں تو وہ کیسے وزیر اعظم بن سکتے ہیں عمران کو دشمن کی ضرورت نہیں شیخ رشید انکے ساتھ ہیں پیپلز پارٹی نے چار مطالبات حکومت کو دئیے ہیں اگر تسلیم نہ کئے گئے تو بلاول بھٹو کی قیادت میں تحریک چلائی جائیگی۔