کراچی(این این آئی)عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس ایک بار پھربانی ایم کیو ایم، اورایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 12 نومبرتک ملتوی کر دی ہے۔منگل کوانسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں اشتعال انگیز تقریرکیس کی سماعت ہوئی ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے بانی ایم کیو ایم اور ڈاکٹرفاروق ستار سمیت دیگر ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 12 نومبرتک ملتوی کر دی ۔