منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اورنج لائن ٹرین منصوبہ ،پنجاب حکومت کےلئے نئی پریشانی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے معاہدوں کی شفافیت کے بارے میں دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو 9نومبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سول سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزاراظہر صدیق ایڈووکیٹ نے میٹرو ٹرین منصوبے کے معاہدوں کی شفافیت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اورنج لائن ٹرین کے معاہدوں کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا جارہا ہے، اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیے معاہدے اور ٹینڈر میں شفافیت برقرار نہیں رکھی گئی ۔ منصوبے کا کل تخمینہ ایک سو ساٹھ ارب سے زائد کا ہے جبکہ عوام کو غلط اعداد و شمار بتائے جارہے ہیں اسی طرح ایکوزیشن کے لیے مقرر تخمینہ اصل رقم سے کہیں زیادہ ہے،وکیل نے یہ بھی بتایا کہ منصوبے کو وقت سے پہلے شروع کرکے معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی اور منصوبے کے لیے حاصل کردہ قرض کی تفصیلات میں بھی تضاد ہے۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب حکومت سے ان معاہدوں کی تفصیلات طلب کی جائیں ۔جس پر عدالت نے پنجاب حکومت کو 9نومبرکے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…