پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ٹیکسوں کی مد میں موبائل فون صارفین کو لوٹا جارہا ہے، نائٹ پیکجز۔۔۔نوجوانوں کیلئے بڑی خبر،پی ٹی اے کوبڑاحکم جاری

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو بحیثیت ریگولیٹر ایک موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کے معیار میں مزید بہتری لائی جاسکے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت یقینی بنائی جائے ۔ وہ منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اجلاس میں پی ٹی اے کی جانب سے سمز کی تصدیق کے عمل اور موبائل کمپنیوں کی جانب سے دیئے جانے والے پیکجز کے علاوہ دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ پاکستان کے بہت سارے علاقے اب بھی موبائل نیٹ ورک کی سہولت سے محروم ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ یونیورسل سروسز فنڈ جانب سے ایسے منصوبوں کو جلد از جلد شروع کیا جائے جن کی بدولت دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بھی یہ سہولت میسر ہو۔انہوں نے کہا کہ دنیا بدل چکی ہے ۔سی پیک جیسے بڑے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں اور مواصلاتی نظام کو پھیلایا جارہا ہے لہذا ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کو بھی دور دراز علاقوں تک پھیلایا جائے ۔سموں کی مختلف موبائل کمپنیوں کی جانب سے مفت تقسیم کیے جانے پر کمیٹی نے ہدایات دیں کہ اس معاملے کو با غور دیکھنے کی ضرورت ہے ، کیونکہ اس طرح کی سمیں کسی بھی غیر قانونی کارروائی میں استعمال ہو سکتی ہیں ۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ بعض اوقات سیکورٹی وجوہات کی بناء پر موبائل سروس بند کر دی جاتی ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا کیونکہ اس کے باوجود بھی دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سلسلے میں کوئی مناسب پالیسی یا قواعد و ضوابط بنانے کی ضرورت ہے ۔ جس پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اس ضمن میں وزارت داخلہ سے تفصیلی بریفنگ لی جائے گی ۔کمیٹی کو چیئرمین پی ٹی اے نے آگاہ کیا کہ سموں کی تصدیق اور بائیومیٹرک نظام پر لانے کا عمل مئی2015 میں مکمل کیا گیا اور 9 کروڑ 83 لاکھ سمیں بلاک کر دی گئی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 13 کروڑ 40 لاکھ سمیں بائیومیٹرک نظام سے تصدیق شدہ ہیں جو کہ زیر استعمال ہیں۔تاہم انہوں نے آگاہ کیا کہ بعض آپریٹر ز بغیر معاوضے کے سمز دیتے ہیں جس کو استعمال کے بعد پھینک دیا جاتا ہے اور ایسی سموں کو غیر قانونی کارروائیوں کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔کمیٹی نے اس انکشاف پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔کمیٹی نے موبائل کمپنیوں کی جانب سے دیئے گئے انکم ٹیکس کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں ۔ ٹیکسوں کی مد میں صارفین کو لوٹا جارہا ہے ٹیکسوں کی مد میں صارفین کو لوٹا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نائٹ پیکجزنے نوجوان نسل کونقصان پہنچایاہے اس لئے کمپنیوں کوکہاجائے کہ موبائل پیکجز کوبند کیاجائے اوراس کے بارے میں فوری رپورٹ کمیٹی میں پیش کی جائے ۔ ۔چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ پچھلے دوسال کی نسبت سپیڈ میں 33 گنا اضافہ ہوا ہے اور اس میں بہتری لانے کیلئے مزید اقدامات ہو رہے ہیں ۔افغانستان کی سموں کے پاکستان کے مختلف علاقوں میں استعمال کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ افغانستان اور بھارت کی سمیں پاکستان میں نہیں چل سکتیں تاہم افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں کچھ مقامات پر افغانستان کے ٹیلی کام آپریٹر ز کے سگنل آتے ہیں جن کو تکنیکی حوالے سے دیکھا جارہا ہے ۔سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے اور سیکورٹی حالات کے پیش نظر ا س معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھنا ہوگا۔آج کے اجلاس میں سینیٹرز مس نجمہ حمید، مسز کلثوم پروین اور حاجی سیف اللہ خان بنگش نے شرکت کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…