اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے سلیم صافی کے خلاف کارروائی کے لیے پیمرا کا خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق 23 اکتوبر کو نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں سلیم صافی نے محکمانہ کارروائی کے نتیجے میں برطرف کی گئی ایک خاتون “عذرا آفریدی” کو مہمان بلایا جس نے پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ خط کے مندرجات کے مطابق جو کہ پیمرا کے چئیرمین ابصار عالم کو لکھا گیا ہے، پی ٹی آئی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ افتخار درانی نے ان سب الزامات کو گمراہ کن اور جھوٹا پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیم صافی نے مذکورہ پروگرام میں ان کی پارٹی کا موقف لیے بغیر تعصب اور نفرت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی ہے جو کی سراسر شر انگیزی ہے۔ افتخار درانی نے پیمرا چئیرمین سے سلیم صافی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوامیں مبینہ کرپشن کے الزام میں محکمانہ کارروائی کے نتیجے میں “عذرا آفریدی کوملازمت سے برطرف کردیاتھاجس کے بعد عذراآفریدی نے عمران خان کی پریس کانفرنس کے سامنے احتجاج بھی کیاتھااوربعدمیں وفاقی وزی اطلاعات پرویزرشید کے ہمراہ بھی پریس کانفرنس کی تھی ۔
گمراہ کن اور جھوٹا پروپیگنڈہ،تحریک انصاف پرتنقید معروف صحافی کومہنگی پڑگئی ،انتہائی اقدام ہوگیا
25
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں