اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرخواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے 2 نومبر کے اسلام آباد میں دھرنے اور بھارتی اشتعال انگیزی کو آپس میں جوڑ دیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ‘بھارت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر حملہ کررہا ہے، کوئٹہ اور پشاور پر افغانستان سے حملے ہورہے ہیں اور عمران خان اسلام آباد پر حملے کرنے کیلئے تیاری کررہے ہیں۔مذکورہ ٹوئٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘کیا ان سب میں حادثاتی ربط ہے؟وزیردفاع خواجہ آصف مذکورہ ٹوئٹ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وزیر دفاع کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد سامنے آیا، جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیر دفاع مودی کے پاکستان مخالف بیانات پر جواب دینے کے بجائے حکومت کی کرپشن کو بچانے کے لیے اپوزیشن پر الزامات لگاتے رہتے ہیں۔جبکہ تحریک انصاف نے پانامالیکس کی تحقیقات کےلئے اسلام آبادمیں احتجاج کرنے کاپروگرام طے کررکھاہے ۔خواجہ آصف کے اس ٹوئیٹ کے بعد تحریک انصاف نے بھی حکومت کوسخت پیغام دینے کافیصلہ کرلیاہے ۔