لاہور (آن لائن)قومی ائیر لائنز پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کے لئے لاہور اورکراچی کے درمیان دو اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان پروازوں کا آغاز 30اکتوبر سے کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں لاہور سے پہلی پرواز30اکتوبر کو سہ پہر 3بجے کراچی کے لئے روانہ ہوگی جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز اس صبح11بجے لاہور پہنچے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) نے بیرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نیبرطانیہ کے دو بڑے شہروں لندن اور برمنگھم کی پروازوں کیلئے کرایوں میں 20فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی اکانومی کلاس کے مسافروں کیلئے کی گئی ہے تاہم رعایتی نرخوں پر ٹکٹ 30 نومبر تک لیے جا سکتے ہیں جس کے بعد یہ آفر ختم کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز پی آئی اے نے مسافروں کو سام سنگ گلیکسی نوٹ سیون ساتھ لانے سے منع کردیا۔ اتوار کو ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سام سنگ گلیکسی نوٹ سیون سفر کے دوران اپنے ساتھ نہ رکھیں ۔ دوسری طرف سام سنگ حکام کے مطابق گلیکسی نوٹ سیون میں چارجنگ کے دوران بیٹری پھٹنے کے بعد سے اس کی فروخت بند ہے۔
پی آئی اے نے مسافرین کو بڑی خوشخبری سناد ی ، بڑا مسئلہ حل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































