اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

دو نومبر کا دھرنا ہو گا یا نہیں ؟ کپتان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کان کھول کر سن لیں 2نومبر کو چاہے جو بھی ہوجائے دھر نا ہوکر رہے گا،وزیراعظم اپنی کرپشن چھپائیں یا ملک کا دفاع کریں،نوازشریف نے جنرل اسمبلی میں کلبھوشن یادیو کا معاملہ کیوں نہیں اٹھایا،ملک کے میر صادق اور میر جعفر کو سامنے کیوں نہیں لایا جاتا،ملک میں دہشتگردی اور کرپشن کا گٹھ جوڑ ہے،نوازشریف ایم کیو ایم ’’را‘‘ سے تعلقات پر بات کیوں نہیں کرتے،آرمی چیف بھی بار بار کہہ چکے ہیں دہشتگردی اور کرپشن کا گٹھ جوڑ ہے،حکومت تحریک انصاف کیخلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔منگل کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ دھماکے میں وکلاء شہید ہوئے اس کا کیا نتیجہ نکلا؟ملوث کون تھا؟ وزیراعظم بھی کوئٹہ گئے ہیں،میں بھی کوئٹہ جارہا ہوں،کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے،نوازشریف نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کر ہرفورم پر کیوں نہیں اٹھایا۔عمران خان نے کہا کہ مودی پاکستان کیخلاف بات کرنے کیلئے کوئی فورم نہیں چھوڑتے،نوازشریف نے اقوام متحدہ میں کلبھوشن کا معاملہ کیوں نہیں اٹھایا،نوازشریف پاکستان کیلئے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں،ملک کے میر جعفر اور میر صادق کو سامنے کیوں نہیں لایا جاتا،دہشتگردی اور کرپشن جڑے ہوئے ہیں،سانحہ سول اسپتال کے بعد حکومت نے کیا کیا،موجودہ حالات میں نوازشریف پاکستان کیلئے بڑے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت فوجی سطح پر ایٹمی پاکستان کو ختم نہیں کرسکتا،جب ہم کچھ کرنے لگتے ہیں توکچھ نہ کچھ ہونے لگ جاتا ہے،وزیراعظم نوازشریف کو اپنی کرپشن بچانے کی پڑ گئی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان کہتے ہیں کہ بھارت دہشتگردی میں ملوث ہے،نوازشریف ایم کیو ایم کے ’’ را ‘‘ سے تعلقات پر بات کیوں نہیں کرتے،حکومت صرف وزیراعظم کو پانامہ الزامات سے بچانے میں لگی ہوئی ہے،سیکیورٹی لیکس میں ملوث لوگوں کے نام کیوں سامنے نہیں لائے گئے،بھارت پاکستان میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں کرپشن ختم ہوگئی تو ملک آگے بڑھے گا،میر جعفر اور میر صادق بھارت کی زبان بول رہے ہیں،2نومبر کو چاہے کچھ بھی ہوجائے کسی صورت میں دھرنا نہیں روکیں گے،آرمی چیف بھی بار بار کہہ چکے ہیں دہشتگردی اور کرپشن کا گٹھ جوڑ ہے،لوگوں کو دھرنے میں شرکت سے ڈرایا جارہا ہے،کرپشن کے ذریعے دہشتگردوں کی مالی معاونت ہورہی ہے،وزیراعظم خود کو بچائیں یا ملکی مفاد دیکھیں،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیوں نہیں ہورہا،کان کھول کر سن لیں،دھرنا ملتوی نہیں ہوگا جو بھی ہوجائے۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت تحریک انصاف کیخلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہے،دھرنے کیلئے کسی جہادی تنظیم سے رابطہ نہیں کیا،دفاع پاکستان کونسل اور شہدا
فاؤنڈیشن کو دعوت نہیں دی گئی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…