اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے دھرنوں کی سیاست کو پاکستان کیلئے نقصان د ہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان غیرملکی قوتوں کے کنٹرول میں ہیں۔ایک انٹرویومیں جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا وزیراعظم کو غیرآئینی طریقے سے بے دخل کرنا ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان پناما کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات ماننے کے اپنے بیانات سے منحرف ہورہے ہیں۔پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ پارٹی غیرملکی طاقتوں کے اشاروں پر چلتی ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ سازشیں پاکستان کی ترقی اور سی پیک کے خلاف ہورہی ہیں اورعمران خان کو خود بھی نہیں معلوم کہ وہ کس کے کہنے پر سی پیک کو نقصان پہنچارہے ہیں۔