اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) مایہ ناز پاکستانی بلے باز جاوید میانداد نے دھماکے دار اعلان کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے اعلان کیا کہ میں نے عمران خان کی کپتانی میں کرکٹ کھیلی ہے۔ اب تو 2 نومبر کا میچ کھیلنا ہی پڑے گا۔ جاوید میانداد نے اعلان کیا کہ نواز شریف تیاری کر لیں ، 2 نومبر کا میچ کھیلنے کیلئے میں بھی آ رہا ہوں اور اس بار دیکھیں گے کہ پاکستان کا کراؤڈ کس کی طرف ہوتا ہے۔ جاوید میانداد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ بالکل فیئر میچ ہو اور صاف شفاف کرکٹ ہو۔ واضح رہے کہ اس سے قبل منہاج القرآن کے سربراپ ڈاکٹر طاہر القادری بھی عمران خان کے 2 نومبر کے دھرنے میں شرکت کا عندیہ دے چکے ہیں۔
15 by thezed-lad