پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

گول روٹی نہ پکانے والی بچی کے قاتل باپ کا عبرتناک انجام

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزایجنسیاں)گول روٹی نہ بنانیوالی بیٹی کے قاتل باپ کا عبرتناک انجام، عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنادی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اصغر نے معصوم بچی کے قتل کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل باپ خالد محمود کو سزائے موت کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔گزشتہ سال ستمبر میں تھانہ شادباغ میں مجرم کیخلاف اپنی 12 سالہ بیٹی انیقہ کے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، خالد محمود نے اپنی بیٹی کو گول روٹی نہ پکانے پر قتل کردیا تھا۔عظیم پارک شادباغ کے رہائشی خالد محمود نے 13 ستمبر 2015ء کو مقدمہ درج کرایا کہ اس کی بیٹی انیقہ گھر سے سودا سلف لینے نکلی مگر واپس نہیں آئی، اسے شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، اگلے روز ایوننگ روڈ پر مردہ خانے کے باہر سے انیقہ کی تشدد زدہ نعش ملی جسے پولیس نے مردہ خانے میں جمع کرادیا اور وارثان کی تلاش شروع کردی۔انیقہ کے والد نے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ نعش مردہ خانے میں شناخت کر لی تاہم اس کے قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا، بچی کی ماں نے بالآخر بھانڈا پھوڑ دیا اور پولیس کو معاملے سے آگاہ کردیا، پولیس نے مردہ خانے کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے تصدیق کے بعد خالد محمود کو حراست میں لے لیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…