ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

شدید تنقیدپر صبر کاپیمانہ لبریز، تحریک انصاف نے معروف اینکر پرسن اور صحافی کے خلاف بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے چیئر مین پیمرا ابصار عالم کو خط لکھ اینکر پرسن اور معر ف صحافی سلیم صافی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔سوموار کے روز تحر یک انصاف نے لکھے جانیوالے خط میں کہا کہ صحافی سلیم صافی نے تعصب اور نفرت کی بنیاد پر خیبر پختونخواہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا یا ،انہوں نے خیبرپختونخواہ کے محکمہ تعلیم سے فارغ ہونے والی عذرا آفریدی کے ذریعے صوبائی وزیر تعلیم پر الزامات لگائے اور اس خاتون کو تحریک انصاف کی کردار کشی کے لیے استعمال کیا ہے خط میں کہا گیا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کے محکمہ تعلیم نے سنگین الزامات ثابت ہونے پر عذرا آفریدی کو نوکری سے نکالا تھا۔خط کے متن میں کہا گیا خیبر پختونخواہ حکومت پر بے جا تنقید کرنے اور تصدیق کے بغیر الزامات لگانے پر سلیم صافی کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…