راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی میں قائم آرمی لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کادورہ کیا اورمریضوں کے ساتھ وقت گزارا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی میں آرمی لیورٹرانسپلانٹ یونٹ (اے ایل ٹی یو)کادورہ کیا۔ دورے کے دوران جنرل راحیل شریف کو انسٹی ٹیوٹ میں فراہم کی جانیوالی جدید ترین طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔جنرل راحیل شریف نے انسٹی ٹیوٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ آرمی چیف نے انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹروں اورپیراملٹری سٹاف کی طرف سے اس طرح کے یونٹ کے قیام کیلئے ان کی لگن اورجذبے کی تعریف کی۔واضح رہے کہ اے ایل ٹی یوپاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے متعارف کرایاجانیوالالیورٹرانسپلانٹ کاپہلا پروگرام ہے جبکہ مجموعی طورپر ملک میں یہ اس نوعیت کا تیسرا پروگرام ہے ۔قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پرایڈجوٹینٹ جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدراورکمانڈرملٹری ہسپتال میجر جنرل طارق حسین نے ان کااستقبال کیا۔