پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

خاتون اینکر کو تھپڑ مارنے کے معاملے کا ڈراپ سین،فیصلہ ہوگیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نجی ٹی چینلز کی خاتون اینکر کو تھپڑ مارنے کے معاملے میں چینل، نادرا اور ایف سی حکام میں معاملات طے پاگئے ہیں، جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کرلیاہے۔گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر اور ایف سی اہلکار کے درمیان ہونے والے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین میں معاملات طے پانے کے بعد فریقین مقدمہ واپس لینے پر رضامند ہوگئے ہیں۔اس سے قبل خاتون اینکر نے ایف سی اہلکار کے خلاف اور ایف سی اہلکارنے اینکر کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرایا تھا جبکہ پولیس نے خاتون اینکر،کیمرا مین اور نادرا کے ملازمین کا بیان ریکارڈ کیا تھا لیکن اب تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی تاہم معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دنوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لیاقت آباد میں نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر اور ایف سی اہلکار میں نادرا آفس کے باہر تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر خاتون نے اہلکار کی وردی پر بھی ہاتھ ڈالا اور کھینچا تانی کی جس پر اہلکار نے مشتعل ہو کر خاتون اینکر کو تھپڑ دے مارا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…