لاہور(این این آئی )لاہور ،مسلم لیگ (ن )کے دفتر پر فائرنگ ،افراتفری مچ گئی،فائرنگ شروع ہوتے ہی افراتفری مچ گئی اور لوگوں نے ادھر ادھر بھاگناشروع کردیا،اسلام پورہ کے علاقہ عالمگیر روڈ پر نامعلوم افراد نے مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ دفتر پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کرنے والے دو افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے فرار ہونے والے موٹر سائیکل سواروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔