اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

ممکنہ دہشتگردی کاخطرہ ،وزارت داخلہ کامراسلہ ملتے ہی ہائی الرٹ ،گرفتاریاں شروع ۔۔۔کون کون سے اہم ادارے نشانے پرہیں ،بتادیاگیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2016

لاہور(این این آئی )صوبائی دارالحکومت لاہور میں دہشتگری کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بدستور ہائی الرٹ ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر اہم سرکاری عمارتوں اور پبلک مقامات پر اضافی نفری تعینات کر کے سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے اور شناخت ظاہر نہ کرا سکنے والے کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مشقیں بھی کی جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کئے جانے والے مراسلے کے مطابق اہم سرکاری اورقانون نافذ کرنے والے اداروںکی عمارتوںسمیت لاہو رائیر پورٹ ، ریلوے اسٹیشن اور پنجاب یونیورسٹی دہشگردوں کا ممکنہ ہدف ہو سکتے ہیں جسکے تناظر میں پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے تمام عمارتوں کی سکیورٹی کے غیر معمو لی انتظامات کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دہشتگرد ممکنہ طور پر پبلک مقامات کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں جسکے بعد ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈے سمیت دیگر بس اسٹینڈز پر بھی سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق اہم شخصیات کو بھی اپنی سکیورٹی کے حوالے سے محتاط رہنے کا کہا گیا ہے اور انہیں غیر ضروری نقل و حرکت سے منع کیا گیا ہے ۔ دہشتگردی کی اطلاعات کے بعد پولیس نے مختلف علاقوںمیں سرچ آپریشن بھی شروع کر رکھے ہیں اور اس دوران شناخت ظاہر نہ کراسکنے والے کئی افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشقیں بھی کی جارہی ہیں جس میں ایلیٹ سمیت دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے قائم دیگر اداروں کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور تمام گاڑیوں کو جامع تلاشی کے بعد شہر میں داخل ہونے اور باہر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…