اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید پری مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ،راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرجبکہ بہاولپور ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم کشمیر اور فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پارہ چنار میں 30ملی میٹر جبکہ گڑھی دوپٹہ 05، مظفرآباد میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کر روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ سکھر، جیکب آباد 47، بھکر، دادو، روہڑی، پڈعیدن اور موہنجوداڑو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس ہفتے کیا ہونے والا ہے ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
ایرانی ریال خریدنے والے خوش، کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
-
دنیا کا سب سے بڑا غار
-
نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ سامنے آگئی، نئی تحقیق
-
موٹرویز نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ایم 13 موٹروے سے لاہور اسلام آباد کے سفر میں تقریباً 100 کلومیٹر ک...
-
بالی ووڈ اداکارہ کا اکشے کمار سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
-
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی
-
معطل خاتون افسر کے گھر سے کروڑوں روپے نقد، ہیرے اور سونا برآمد



















































