لاہور (آن لائن) 30اہلسنّت جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی غیر منصفانہ سزا ختم نہ ہو ئی تو عید کے بعد 30اہلسنّت جماعتیں مشترکہ احتجاجی تحریک چلائیں گی اور ہر شہر میں دھرنے دیئے جائیں گے۔جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے اجتماعات میں حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی غیر منصفانہ سزا کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اور مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کے حق میں دستخطی مہم بھی چلائی جائیگی ۔خصوصی یارداشت پر ہزاروں علماء و مشائخ اور دوسری اہم شخصیات کے دستخط کرواکر چیف جسٹس کو ارسال کی جائیگی ۔عید کے بعد علماء ومشائخ اور دینی مدارس کے سربراہوں کا ملک گیر کنونشن بلاکر احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت اہلسنّت کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبورنہ کرے ۔ حامد سعید کاظمی کے عظیم والد گرامی کے لاکھوں مریدین سڑکوں پر نکل آئے تو حکومت کا چلنا مشکل ہو جائے گا۔ اہلسنّت جماعتیں حامد سعید کاظمی کی رہائی کیلئے ہر سطح پر اجتماعی آواز اٹھائیں گی۔ اہلسنّت جماعتوں کا مشترکہ اجلاس جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سنی سیکرٹریٹ جی روڈ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جماعت اہلسنّت کے مرکز ی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی نے کی۔ اجلاس میں جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ ، سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا ، نظام مصطفی پارٹی کے صدر حاجی محمد حنیف طیب، انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر محمد عاکف طاہر ، نیشنل مشائخ کونسل کے چیئرمین خواجہ غلام قطب الدین فریدی، تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ ارشد سعید کاظمی ،پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدر قاضی عتیق الرحمن ، سنی تحریک کے سربراہ بلال سلیم قادری ، مرکزی جے یو پی کے صدر صاحبزادہ حسن رضا کے علاوہ مصطفائی تحریک ، تنظیم اتحاد امت، تحفظ ناموس رسالت محاذ، سنی علماء بورڈ، سنی یوتھ ونگ، تنظیم المساجد پاکستان، انجمن نوجوانان اسلام، جانثاران ختم نبوت، تنظیم السعید، مرکزی مجلس چشتیہ، سنی فاؤنڈیشن، تحریک فروغ اسلام، تحریک غلبہ اسلام ، تحریک نفاذ فقہ حنفیہ، انجمن خدام الاولیاء اور دوسری اہلسنّت جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس سے صدارتی خطا ب کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ حامد سعید کاظمی کو ثبوتوں نہیں مفروضوں کی بنیاد پر سزا سناکر انصاف کا قتل کیا گیا ہے۔حامد سعید کاظمی کے ساتھ امتیازی سلوک اور ناانصافی کی وجہ سے اہلسنّت شدید اضطراب اور تشویش میں مبتلا ہیں۔ حامد سعید کاظمی کو ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہ ہونے کے باوجود حق و انصاف کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ ہم اس غیر منصفافہ فیصلے کو مستر د کرتے ہیں۔ پاکستان سنی اتحاد کونسل کے مرکز ی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حامد سعید کاظمی کو سزا سناکر انتہا پسند اور فرقہ پرست قوتوں کو خوش کیا گیا ہے۔وزارت مذہبی امور کے دوسرے کرپٹ اہلکاروں کی کرپشن کا ذمہ دار حامد سعید کاظمی کو قرار دینا ناانصافی ہے۔جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حامد سعید کاظمی کے ساتھ ظلم و ناانصافی پر خاموش نہیں رہ سکتے۔حامد سعید کاظمی کے مقدمہ میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی کردار کشی میں اندرونی و بیرونی طاقتیں ملوث ہیں۔ نظام مصطفی پارٹی کے صدر حاجی محمد حنیف طیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کے چور آزاد پھرتے ہیں لیکن صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو کرپشن ثابت نہ ہونے کے باوجود جیل میں بند کردیا گیا ہے۔صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کا دامن ہر طرح کی کرپشن سے پاک ہے۔پانچ سال کی تحقیق و تفتیش کے دوران حامد سعید کاظمی پر کرپشن ثابت نہیں کی جاسکی۔سنی تحریک کے سربراہ بلال سلیم قادری نے کہا کہ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی فرقہ وارانہ سازش کا شکار ہوئے ہیں۔ سوچی سمجھی سازش کے تحت حامدسعید کاظمی کو پھنسایا گیا ہے۔نیشنل مشائخ کونسل کے چیئرمین خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے کہا ا کہ صاحبزادہ حامدسعید کاظمی کے حق میں ہر مسجد ، ہر مدرسہ اور خانقاہ سے آواز اٹھائی جائیگی۔ ہائیکورٹ حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی غیر منصفانہ سزا ختم کرکے انصاف کے تقاضے پورے کرے۔ عدلیہ کو کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوناچاہیئے۔عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر نقیب الرحمن نے کہا کہ اہلسنّت حامد سعید کاظمی کی رہائی کیلئے متحد ہیں۔اہلسنّت کے ساتھ مسلسل ناانصافیاں ہورہی ہیں۔ اہلسنّت کو پر امن اور محب وطن ہونے کی سز ا نہ دی جائے۔ اجلاس میں مفتی اقبال چشتی، مولانا محمد علی نقشبندی،علامہ فاروق خان سعیدی، صاحبزادہ حمید الدین رضوی، پیر سید شمس الدین بخاری، پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، مولانا غلام سرور ہزاروی، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، مولانا قاری فیض بخش رضوی، صاحبزادہ محمد عثمان غنی،پیر سید غلام یٰسین شاہ نے بھی خطاب کیا۔ #/s#
حامد سعید کاظمی رہا نہ کیا تو، 30جماعتوں نے بڑا اعلان کردیا

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
75 سال سے زائد عمر والے پنشنرکیلئے وزیر خزانہ نے بڑا اعلان کر دیا
-
لاہور،شوہر اور بھتیجی کے درمیان ناجائز تعلقات کا شبہ، خاتون نے دونوں کو قتل کر ...
-
غلط ریڈنگ لینے والے میٹر ریڈرز سے چھٹکارہ، وزیر اعظم نے اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ...
-
57 فوجیوں کو شہریوں نے اغوا کر لیا
-
سلمان خان 3 سنگین بیماریوں میں مبتلا،مداح تشویش کا شکار
-
موٹروے پر دلچسپ واقعہ، بیوی بھول کر شوہر گاڑی لیکر نکل پڑا
-
وزیردفاع کی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے بات کرنے سے ...
-
امریکا نے ایران کو جوہری تنصیبات پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی، ایرانی میڈیا ...
-
عائزہ خان اور دانش تیمور نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اشارہ دیدیا
-
ایران پر امریکی حملے کے بعد سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
-
ایران کا ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملہ، پہلی بار ’قدر – ایچ‘ میزائل ...
-
یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کے مقدمے میں پیش رفت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
75 سال سے زائد عمر والے پنشنرکیلئے وزیر خزانہ نے بڑا اعلان کر دیا
-
لاہور،شوہر اور بھتیجی کے درمیان ناجائز تعلقات کا شبہ، خاتون نے دونوں کو قتل کر دیا
-
غلط ریڈنگ لینے والے میٹر ریڈرز سے چھٹکارہ، وزیر اعظم نے اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کی منظوری دیدی
-
57 فوجیوں کو شہریوں نے اغوا کر لیا
-
سلمان خان 3 سنگین بیماریوں میں مبتلا،مداح تشویش کا شکار
-
موٹروے پر دلچسپ واقعہ، بیوی بھول کر شوہر گاڑی لیکر نکل پڑا
-
وزیردفاع کی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے بات کرنے سے معذرت
-
امریکا نے ایران کو جوہری تنصیبات پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی، ایرانی میڈیا کا دعوی
-
عائزہ خان اور دانش تیمور نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اشارہ دیدیا
-
ایران پر امریکی حملے کے بعد سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
-
ایران کا ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملہ، پہلی بار ’قدر – ایچ‘ میزائل استعمال کیا
-
یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کے مقدمے میں پیش رفت
-
امریکا ممکنہ طور پریکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرسکتا ہے، اسرائیلی حکام کا دعویٰ
-
ایران اسرائیل جنگ، ائیر انڈیا سمیت کئی ممالک کے 33 مسافر طیارے ”وار زون” میں پھنس گئے