بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

حاجیوں کے پیسے کھانے والے ہم سے حساب مانگتے ہیں،سعد رفیق کے صبر کا پیمانہ لبریز،عمران خان کو اہم مشورہ

datetime 19  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ صاحب(این این آئی) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حاجیوں کے پیسے کھانے والے ہم سے حساب مانگتے ہیں ٗ عمران خان اپنا کالا چشمہ اتاریں اور صوبے پر توجہ دیں اور عوام کی تقدیر بدل دیں۔ننکانہ صاحب میں ریلوے کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان اپنا کالا چشمہ اتاریں اور صوبے پر توجہ دیں اور عوام کی تقدیر بدل دیں، انہیں خیبرپختونخوا کی تقدیر بدلنے سے کسی نے نہیں روکا جہاں چوہے اور پولیو ہے ٗ پیپلزپارٹی کے نوعمرقائد سندھ سے کرپشن اور سفارش کلچر ختم کریں،سندھ کھنڈر بن چکا ہے جہاں آپ نے ایک منصوبہ بھی مکمل تو دور شروع تک نہیں کیا، پیپلزپارٹی کو سندھ پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کرپشن پر بات کرنے سے پہلے اپنی پارٹی صاف کریں، آپ کو تو حاجیوں کی بددعائیں لگی ہیں تاہم ہماری حکومت میں ہی حج ہوئے لیکن کسی وزیر پر کرپشن کا الزام نہیں لگا، تمام معاملات اچھے انداز سے ہوئے، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب اور مرکز پر بلاجواز تنقید کی جاتی ہے، شہباز شریف سے کارکردگی میں آگے نکل جائیں ہمیں اعتراض نہیں،آپ سے کے پی کے میں ایک پل نہیں بنتا اور سندھ میں ماس ٹرانزٹ کا کوئی ایک منصوبہ تک نہیں ہے۔وفاقی وزیرریلوے نے کہاکہ اگر کوئی یہ کہے کہ میں شہر بند کردوں گا اور ملک بند کردوں گا تو اس سے ملک ترقی نہیں کرے گا بلکہ ملک چلانے سے ملک ترقی کرے گا، کچھ لوگ جمہوریت کے چیمپئن بننے کی کوشش کر رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو کہا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ نہیں ہونے دیں گے جس کی انہوں نے بھی تائید کی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے چیپمئن آمر کے دور میں گھروں میں بیٹھے رہے،آصف زرداری سے اختلاف اپنی جگہ مگر وہ دانشمند شخص ہیں، دور اندیشی سے معاملات سنبھالیں، ہم آج بھی ٹی اوآرز پر اپوزیشن کے ساتھ اتفاق کرنے کے لئے تیار ہیں۔ہم پر الزامات لگے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ عدالتی کمیشن بنے اور تحقیقات ہو ں ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اورنج لائن پر کرپشن پر بات کرنے والے عدالت میں جاکر اپنا شوق پورا کرلیں، اگر مسلم لیگ ن کے وزرا پر کرپشن ہے تو سامنے لائی جائے کیوں عدالتوں میں نہیں جایا جاتا، خیبربنیک ڈکیتی پر جماعت اسلامی اپنے وزیرکے خلاف کارروائی کرے۔سعد رفیق نے ٹی او آرز طے نہ پانے پر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس اپوزیشن کا کیا کریں جوکہتے ہیں ، کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے ۔سعد رفیق نے کہاکہ پرویز مشرف کی آمریت نے ملک کا کباڑا کر دیا ٗ حکومت کی ٹانگیں نہ کھینچی گئیں تو دو ہزار اٹھارہ میں لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…