اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

ن لیگ کاخیبرپختونخوا حکومت پرعوام کاپیسہ سٹاک ایکسچینج میں سٹے پرلگانے کا الزام،ردعمل سامنے آگیا

datetime 21  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخواحکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کی جانب سے لگائے گئے الزامات مستردکردیئے،صوبائی حکومت پر لگائے گئے الزامات میں ایک فیصد بھی حقیقت نہیں ،دانیال عزیز اوردیگر رہنماءصرف سیاسی عداوت میں صوبائی حکومت کو بد نام کرنے کا ٹاسک لیکر آئے تھے ، ذمہ دار نشستوں پر ہوتے ہوئے انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا ،ہمارے قانونی حق پر وفاق سانپ بن کر بیٹھا ہوا ہے ۔ان خیالات کااظہاروزیراطلاعات مشتاق غنی نے ن لیگی اراکین قومی اسمبلی کی مشترکہ پریس کانفرنس کے جواب میں میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کیا، انہیں اطلاع تھی کہ وفاقی حکومت کے کچھ ذمہ دار تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے خلاف گورنر ہاوس پشاور میں پریس کانفرنس کرنا چاہتے ہیں لیکن گورنر ہاوس میں اجازت نہ ملنے کے باوجود انہوں نے مقامی ہوٹل میں اپنی سیاسی کھنس نکالتے ہوئے ہم پر بے بنیاد الزمات لگائے ۔ انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز اور ہمنواوں کو بڑے میاں کی سپورٹ حاصل تھی لیکن جو اعداد و شمار انہوں نے پریس کانفرنس میں ہائیڈرل فنڈ اور منصوبوں کے حوالے سے پیش کیئے وہ سراسر غلط ہیں ۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ یہ منصوبے 3260 میگاواٹ کے نہیں بلکہ 2372 میگاواٹ کے ہیں جو کہ کل 18 منصوبے ہونگے اور جنہیں مکمل کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ پہلے ہی سے نجی کمپنی اپنی دلچسپی ظاہر کرچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 216 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے ان کے علاوہ ہیں جو صوبائی حکومت مکمل کریگی اور جو کہ پانچ منصوبے ہونگے ان پانچ میں سے تین منصوبے 2018 تک مکمل کر لیئے جائینگے ۔ وزیر اطلاعات نے پنجاب کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں پیدا کی جانے والی بجلی کی فی میگاواٹ لاگت 5.4 میلن ڈالر ہے جبکہ اسکے مقابلے میں ہمارئے صوبے میں پیدا کی جانے والی بجلی کی فی میگاواٹ لاگت 3.0 میلین ڈالر سے بھی کم ہے ۔کوہاٹ میں پیدا ہونے والی گیس سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن وفا ق کی مہربانی سے ہم تاحال اس سے محروم ہیں کیونکہ ہمارے حصے کی گیس پر وفاقی حکومت نے قبضہ کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں ہر سال 90 ارب روپے کے لگ بھگ خیبر پختونخوا کےلئے رکھے جاتے ہیں لیکن ہمیں بے وقوف بناتے ہوئے اس رقم کا بڑا حصہ صرف پنجاب پر ہی خرچ کردیا جاتا ہے جو کہ پختونوں کے ساتھ سراسر نا انصافی اور زیادتی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہمارے حصے کا پانی نہیں دیا جارہا کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اس پانی سے تین لاکھ ایکڑ رقبہ زیر کاشت ہوگا اسی لیئے وہ چاہتے ہیں کہ ہمارہ صوبہ خوراک میں کہیں خود کفیل نہ ہوجائے ۔ منڈہ ڈیم جس سے 740 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور بندوبستی علاقوں سمیت قبائلی علاقے بھی اس سے مستفید ہونگے وہ بھی وفاقی حکومت کے سیاسی انتقام کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے ۔ آئل پر ایکسئز ڈیوٹی ہمارہ حق ہے لیکن وفاق اسے لگانے سے گریز کررہا ہے ۔ گزشتہ دو روز سے پشاور اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقے بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور دو سالوں سے بجلی کے ٹرانسفارمرز اور پولز نہیں دیئے جارہے جبکہ مرکزی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے دوران اپنے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لیئے ٹرانسفارمرز کے بھرے ٹرک بانٹے ۔ عوام کا ایک روپیہ بھی سٹاک ایکسچینج میں سٹے پر نہیں لگایا اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو میدان میں آئیں ہم دفاع اورہرقسم کے جواب دینے کے لئے مکمل تیار ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…