اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی میں مشکوک کار سے کلاشنکوف کی 10ہزار گولیاں برآمد

datetime 21  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی آپریشن کے اثرات آنا شروع ہوگئے دہشت گرد کار میں اسلحہ چھوڑ کر فرار ، پولیس نے قبضے میں لے لیا ، نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے ناظم آباد 1نمبر گلی میں کھڑی مشتبہ گاڑی سے 10ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی ہیں ، ایس پی اصغر عثمان کے مطابق اطلاع ملنے پر اس گاڑی کو چیک کیا گیا تو اس میں  24ڈبوں میں بھاری مقدار میں کلاشنکوف کی گولیاں موجود تھی ،تفتیش کے بعد پتا چلا کہ گاڑی گلی میں 15روز سے کھڑی ہے جس کا نمبر بھی جعلی لگایا گیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سخت سیکیورٹی اور منظم کاروائیوں کی وجہ سے پسپا ہورہے ہیں ، گاڑی میں کسی قسم کا بارود یا کوئی اور اسلحہ برآمد نہیں ہوا ، پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ، دوسری طرف رینجرز نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے ، علاقے میں اس حوالے مقامی افراد سے پوچھ گوچھ بھی کی جارہی ہے ، خیال رہے کہ رشید گوڈیل پر حملے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے اپنی کاروائیاں مزید تیز کردی ہیں ، گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف کے کراچی دورہ کے بعد رینجرز اور پولیس نے مجرموں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنا شروع کردیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…