اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اٹک خودکش حملہ کیس میں دھماکہ خیز مواد کے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی ، ایف آئی اے ماہرین نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں اس سے قبل ایسا دھماکہ خیز مواد استعمال نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطبق اٹک دھماکہ کا ایک اور سنسنی خیز انکشاف ، دہشتگردوں نے جو اب کیا ، پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ایکسپلوزو ایکسپرٹس ٹیم نے رپورٹ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو بھجوا دی۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اٹک خودکش دھماکہ نئے انداز میں گیا گیا۔ اس طرز پر پاکستان میں پہلے کوئی دھماکہ نہیں ہوا۔دہشتگردوں نے پہلی مرتبہ بال بیرنگز کم اور دھماکہ خیز مواد زیادہ استعمال کیا۔ دھماکے میں 12 سے 15 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا لیکن بال بیرنگ انتہائی کم تھے جس کا مقصد عمارت کو زمین بوس کرنا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ایف آئی اے کی رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنا کر چالان تیار کرے گی۔