اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 26جولائی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جس سے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے خیبرپختونخوا میں فلیش فلڈ کے خطرات موجود ہیں . پنجاب کے ندی نالوں اور دریاوں میں طغیانی کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 26سے 30جولائی تک جاری رہے گا۔