لندن(نیوزڈیسک)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے۔ انہوں نےپولیس کو جمعتہ الوداع ،چاند رات اور عید کے موقع پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی ہے ۔وزیر اعلیِ شہبازشریف آج صبح لندن روانہ ہوئے۔وہ عید لندن میں منائیں گے اور اگلے ہفتے وطن واپس آئیں گے۔بیرون ملک روانگی سے قبل انہوں نے جمعتہ الوداع ،چاند رات اور عید کے دنوں میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی ۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلیے ہر ممکن اقدام کیا جائے۔مساجد امام بارگاہوں اور عید اجتماعات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اور سکیورٹی پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔شہبازشریف کا مزید کہنا تھاکہ تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈی نیشن کے تحت فرائض انجام دیں۔شاپنگ سنٹرز ،پلازوں اور مارکیٹوں میں اضافی نفری تعینات کی جائے۔