واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی معروف سماجی رہنما جیسی جیکسن نے وزیراعظم نواز شریف کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ وہ پاکستان کے دوست ہیں اور اسی لیے ہر وقت پاکستان کی مدد کیلئے تیار رہتے ہیں۔ اپنے خط میں انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو یاد دہانی کرائی ہے کہ جب آپ اور آپ کے بھائی جیل میں تھے تو پاکستانی امریکی کمیونٹی نے مجھ سے مدد کی درخواست کی تھی، آپ کے بھائی کی رہائی کے بعد میری ان سے شکاگو میں ملاقات ہوئی تھی اس وقت مجھے آپ کی مدد کرکے بہت خوشی ہوئی تھی اور اب بھی اسی جذبے کے ساتھ آپ سے اپیل کر رہا ہوں کہ سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے اور انہیں علاج کیلئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے