اسلام آباد(نیوزڈیسک)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی کا یہ کام نہیں کہ وہ کرپشن کے معاملات کو دیکھے .ہر ادارہ آئین کے اندر رہ کر کام کرے تو خلفشار نہیں ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرسیدخورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے دفاعی ادارے مقننہ کا حصہ ہیں .نیب اور دیگر ادارے قانون کے تابع بنائے گئے ہیں .ایک مافیا کو زمین دینے سے بہتر ہے کہ ملک ریاض کو دو لاکھ ایکڑ زمین دےدی جائے کم ازکم روزگار کے مواقع تو پیدا ہوں گے، خورشید شاہ نے کہا کہ ایرانی تیل سرحد سے آتا ہے اور سب کو معلوم ہے سرحدوں پر کون بیٹھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ، سیاست دانوں نے پاک فوج کو ایٹم بم میزائل ٹیکنالوجی اور ایٹمی دھماکوں کی صورت میں سپورٹ کیا،ایٹم بم کا دھماکہ فوج نے نہیں سیاست دانوں نے کیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں