اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں اذان کا ایک ہی وقت مقرر کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے پاکستان کے الیکٹرونک میڈیا پر زور دیا کہ وہ اذان کی براڈ کاسٹ کے لیے ایک ہی وقت مقرر کریں۔اذان کا ایک ہی وقت مقرر کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے مزید کہا کہ حکومت ’نظامِ صلوٰة‘ پر علماءاور اسکالرز کی مشاورت سے عملدرآمد کروائے گی۔انھوں نے یہ واضح کیا کہ ’نظامِ صلوٰة‘ پر عملدرآمد کروانے کے لئے پولیس کی مدد نہیں لی جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں