اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں یکم رمضان کو دہشت گردی کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔سیکریٹری داخلہ پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ خفیہ ایجنسیوں کی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد یکم رمضان کو پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاںکرسکتے ہیں۔ جس کے پیش نظرصوبائی دارالحکومت لاہور کے علاوہ ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، منڈی بہاو¿الدین، جھنگ، مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان کو انتہائی حساس قراردیا گیا ہے۔اعظم سلیمان خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کے لئے پنجاب بھرمیں یکم رمضان کے موقع پرہزاروں پولیس افسران واہلکارتعینات کئے جائیں گے جن میں ایلیٹ پولیس،اسپیشل برانچ اور سی آئی ڈی کے افسران اوراہلکار بھی شامل ہیں۔