اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لیسکو نے رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا ، شہری علاقوں میں چھ اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سحری افطاری اور نماز تراویح کے وقت لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ سحری میں سوا دو بجے سے پونے چار بجے جبکہ افطاری اور نماز تراویح کے لئے سوا چھ سے ساڑھے دس بجے تک بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ شہری علاقوں کے گھریلو صارفین کے لئے چھ اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے بجلی کی بندش ہوگی تاہم صنعتی شعبے کے لئے آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ شروع ہو جائے گی۔