پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عارف علوی نے کیا کیا کہہ دیا۔۔۔! عمران خان کی نا بالغی ہی تحریک انصاف کی طاقت

datetime 17  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(نیوزڈیسک) پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان کی نا بالغی ہی تحریک انصاف کی طاقت ہے کیونکہ عمران خان ضد کررہے ہیں اور وہ آصف زرداری کی طرح مفاہمت کرنے والے نہیں اگر وہ مفاہمت والے ہوتے تو میں آج ان کے ساتھ نہیں ہوتا، عمران خان سنجیدہ سیاست دان ہیں جن کی بدولت تحریک انصاف نے ملک کی سیاست کا رخ تبدیل کیا ہے، رینجرز کی جانب سے وزیراعلیٰ کو دی گئی فہرست میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی والوں کے نام بھی ہیں اس لیے آصف زرداری فوج کے خلاف باتیں کررہے ہیں جب پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا گھیرا تنگ ہوتا ہے تو وہ اداروں کے خلاف بات کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں تحریک انصاف کے ضلع دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علی حیدر زیدی، افتخار سومرو، میر خالد جکھرانی، شریف خان بلیدی، عمران سومرو، شجاع اللہ پہنور اور دیگر موجود تھے، ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ سندھ کے حالات کو دیکھ کر رونا آتا ہے، سندھ کی عوام بھوک ، بدحالی اور بیروزگاری کا شکار ہے، سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے رکھے گئے فنڈز کام کرنے کے بجائے لوگوں کی جیبوں میں چلے جاتے ہیں، سندھ کے عوام اب بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ،سندھ میں تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کاروائی کی جارہی ہے ، سندھ کے عوام کو آصف علی زرداری اور قائم علی شاہ کی حکومت نے پریشان کیا ہوا ہے کیونکہ جو دھندا حکومت کے نام پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے رچایا ہوا ہے وہ دھندا ہمیشہ چلتا رہا ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اقتدار کے لیے ساتھ ہیں ، رینجرس کی جانب سے24 ناموں کی فہرست وزیر اعلیٰ سندھ کو دی گئی ہے اس پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ایک ہوگئی ہیں ، رینجرس کی فہرست میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم والوں کے نام ہیں، اس لیے دونوں جماعتیں مل گئی ہیں، زرداری نے جو دھمکی ہے کہ اس کے پاس بھی فہرست ہے تو ہم زرداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فہرست کو عوام کے سامنے لائیں ، سندھ حکومت کا کام امن امان قائم کرنا نہیں بلکہ صرف پیسہ بنانا ہے ،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخات صاف و شفاف ہونے چاہئے اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات ایک دن میں نہیں بلکہ 4دنوں میں کرائیں جائیں تاکہ امن امان قائم رہے، بلدیاتی انتخابات فوج اور رینجرس کی نگرانی میںکرائے جائیں ،انہوں نے کہا کہ سندھ میں حلقہ بندیوں پر ہمیں اعتراضات ہیں حلقہ بندیوں میں بہت گڑبڑ ہے اس لیے حلقہ بندیاں درست کی جائیں، دھاندلی کو کوئی برداشت نہیں کریگا ،عام انتخابات میں دھاندلی کا چوہا بہت بڑا ہے ہم نے توابھی اس کی دم پکڑی ہے ، اب عوام کے سامنے ہے کہ ہزاروں کی تعداد میںفارم 15غائب ہے جس کی تصدیق پرویز رشید نے خود کی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…