لاہور(نیوزڈیسک) لاہور میںوکلاء گردی کا ایک اور واقع سامنے آگیا ہے ۔ ایوان عدل کے سامنے کار پارکنگ اور سڑک سے گزرنے کے تنازع پر وکلاءنے ایک نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز لاہور میں وکلاء کے ایک گروپ نے ایوان عدل کے سامنے ایک نوجوان کو گاڑی پارک کرنے اور سڑک سے گزرنے سے منع کیا اور اسی دوران چند مشتعل وکلاءنے نوجوان پر لاتوں اور کھونسوں کی بارش کردی اورنوجوان کو بدترین تشدد کانشانہ بنایا جس سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا اس دوران نوجوان کی والدہ بھی اس کے ہمراہ تھی جو اپنے بیٹے کو وکلاءکے تشدد سے بچاتی رہی نوجوان نے بتایا کہ سڑک کے ایک جانب الیکشن کمیشن کا آفس ہے اور دوسری جانب ایوان عدل اور درمیان سے گزرنے والی سڑک پر وکلاءکی جانب سے غیر قانونی پارکنگ زون قائم کیا گیا ہے جس سے عام عوام کا گزرنا مشکل ہوتا ہے اور سڑک سے گزرنے کے اصرار پر چند وکلاءنے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے نوجوان نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ اس واقع کا نوٹس لیا جائے اور جلد از جلد انصاف مہیا کیا جائے ۔
مزید پڑھئے:لاہور کے شاہی حمام کا انوکھا نظام