بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پری مون سون بارشوں کے پیش نظر محکمہ انہار کے افسران و عملہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

datetime 30  مئی‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)صوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم علی پیر زادہ نے پری مون سون بارشوں کے پیش نظر محکمہ انہار کے افسران و عملہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے،

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق شہریوں کے جان و مال کی حفاظت، فلڈ مینجمنٹ اور انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ صوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم علی پیر زادہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے صوبے میں بارشوں کے الرٹ کے اجرا کے بعد محکمہ آبپاشی کے افسران اور فیلڈ چوکس رہیں، زونل چیف انجینئرز تمام فلڈ ڈرینز اور نہری نظام کے کناروں کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کے لئے ٹیموں کو متحرک رکھیں تاکہ عوام کے تحفظ اور نہری و فلڈ انفراسٹرکچر کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔صوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم علی پیر زادہ نے تمام ایکسینز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے زیر انتظام محکمہ انہار کے حساس انفراسٹرکچر کے وزٹس کریں ہر سطح پر مکمل تیاری اور چوکسی برقرار رکھی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردِعمل دیا جا سکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ فیلڈ افسران بارشوں کی صورتحال سے متعلق اریگیشن سیکریٹریٹ کے ساتھ باقاعدگی سے اپ ڈیٹس شیئر کریں تاکہ زمینی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نہری نظام کے معمول کے آپریشنز بلا تعطل جاری رکھے جائیں تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی مشکلات یا پانی کی فراہمی میں رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔صوبائی وزیرِ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ آبپاشی پنجاب بارشوں کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے، نہری نظام کی حفاظت اور فلڈ مینجمنٹ انفراسٹرکچر کو محفوظ رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…