اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

مسلسل برفباری؛ بابو سر ٹاپ کیلیے ایڈوائزری جاری

datetime 30  مئی‬‮  2026 |

ناران (این این آئی)ناران کی ضلعی انتظامیہ نے بابو سر ٹاپ کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے

سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔انتظامیہ کے مطابق بابو سر ٹاپ پر مسلسل برفباری کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، اس لیے وہاں جانے سے قبل موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر سفر کیا جائے۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ مسلسل برفباری کے باعث بابو سر ٹاپ کی سڑک اور اردگرد کے بعض علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور بعض مقامات پر سڑک صرف ون وے ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا کہ بابو سر ٹاپ پر شام 6 بجے کے بعد برفباری کی شدت کے باعث سڑک پر سفر تقریبا ناممکن ہوجاتا ہے،پھسلن، گاڑیوں کی بریکس کے مسائل، گلیشیئرز اور چٹانوں کے اچانک گرنے کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے باعث انسانی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ موجود ہے۔حکام نے سیاحوں، ٹرانسپورٹروں اور عوام کو ہدایت کی کہ جب تک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بابو سر روٹ پر محفوظ سفر سے متعلق ہدایات جاری نہ کی جائیں، اس وقت تک غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…